کراچی پیپرز رپورٹ :وفاقی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کی طرح ڈسکوز کو بھی زرتلافی دینی ہے تو ان کمپنیوں کی نجکاری کا کوئی فائدہ نہیں ۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے باوجود اسے 170 ارب روپے کی زرتلافی دینا پڑ رہی ہے ۔ اگر اس طرح ڈسکوز کی نجکاری کرنا ہے تو کوئی فائدہ نہیں ۔ مجوزہ نجکاری کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تین ڈسکوز پر 500 ارب روپے زرتلافی دینا پڑ جائے گی ۔
وفاقی وزیر نے سولر پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے لیے ریگولیشنز اور پرائسنگ میکینزم تبدیل کرنا پڑے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ ریگولیشنز اور پرائسنگ کو ریشنلائز کیے بغیر سولر سے عوام کو نہیں روک سکتے ۔