بجلی کی کھپت کم ہونے اور پیداوار زیادہ ہونے کی بناء پر حکومت نے زاید یونٹ خرچ کرنے پر رعایتی سیل لگادی
بجلی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں سے عوام کو نجات نہیں مل سکی
کراچی پیپرز رپورٹ :ایک طرف حکومت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی کھپت کم ہونے کی بناء پر وہ زاید بجلی خرچ کرنے والوں کو ارزاں نرخوں پر بجلی فراہم کرے گی تو دوسری جانب ابھی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے ۔
کراچی سمیت ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ تا بارہ گھنٹے ہے ۔ ایک طرف جب ملک میں بجلی کی کھپت کم ہوگئی ہے اور بجلی کی پیداوار ضرورت سے زاید ہے تو پھر لوڈ شیڈنگ کیوں ختم نہیں کی جارہی ہے ۔