کراچی پیپرز رپورٹ : پاکستان میں میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں 120 ارب مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس قائم کیا جائے گا ۔ مجوزہ میڈیکل کمپلیکس میں جدید طبی سہولیات کے علاوہ بیرون ملک سے علاج کے لیے آئے ہوئے افراد کے لیے ایک پنج ستارہ ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں منصوبے کا جائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ منصوبے کو تین سال کی قلیل مدت میں تعمیر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں پانچ ارب روپے پہلے ہی مختص کردیے گئے ہیں ۔ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کرنے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی کو بھی قائم کردیا گیا جو اس بارے میں وفاقی وزیر کو رپورٹ پیش کیا کرے گی۔
Leave a Comment