کراچی پیپرز رپورٹ : وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے کے لیے صحت کی سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لیے پہلے قدم کے طور پر وفاق کے تحت تمام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اخراجات میں کمی کے لیے نان گزیٹڈ افسران و اسٹاف کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ حکومت میں موجود ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ آئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے اخراجات میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آئی ایم ایف کے تحت پنشن کے تحت ہونے والے اخراجات سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں اور اس سے فوری طور پر چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔
اسی طرح سرکاری اسپتالوں پر ہونے والے اخراجات کو بھی پہلے کم کرنے اور پھر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔