کراچی پیپرز رپورٹ : پنجاب میں شدید دھند کے باعث سینےو سانس کے امراض میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ لاہور سے رحیم یار خان تک شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ چند گز پر آچکی ہے ۔ ایسے میں شہریوں کو بچاؤ کے لیے مسلسل احتیاط کی ہدایت کی جارہی ہے مگر شہری ماسک لگانے اور کم از کم نقل و حرکت کی ہدایات کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں ۔
اس وقت لاہور اور ملتان شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اسموگ کی وجہ سے زہریلے ذرات کے باعث شہریوں کو سانس لینے سمیت کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق سانس، گلے اور آنکھ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس کا شکار نوعمر اور بوڑھے افراد زیادہ بن رہے ہیں ۔
Leave a Comment