کراچی پیپرز رپورٹ : حکومت پاکستان میں نئی پاور مارکیٹ متعارف کروانے پر تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ نئی پاور مارکیٹ کے تحت صارفین ایک ہی کمپنی سے بجلی خریدنے پر مجبور نہیں ہوں گے بلکہ وہ اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید بھی سکیں گے اور اس سے نرخ پر بارگین بھی کرسکیں گے ۔ نیشنل ٹاسک فورس کے سربراہ اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ جلد ہی منظور کرکے عوام کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد از جلد نجکاری پر بھی کام جاری ہے اور انہیں بھی جلد ہی نجی شعبہ کے حوالے کردیا جائے گا ۔
اب صارفین پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکیں گے،حکومت کا نئی پاور مارکیٹ متعارف کروانے کا منصوبہ
By kp-Admin25
Leave a Comment