اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سرمایہ کاری پولز سے حاصل ہونے والے مجموعی منافع کا کم از کم 75 فیصد روپے میں سیونگ ڈپازٹس کے منافع کے طور پر ادا کریں ۔
تاہم اس پابندی کا اطلاق بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل بینکوں کو پاکستانی روپے والے سیونگ ڈپازٹ پر کم از کم منافع کی شرح کی ادائیگی کی پابندی تھی جو ایس بی پی ریپو ریٹ سے 50 بیسس پوائنٹ کم ہوتی تھی
Leave a Comment