ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی چھ سو اسامیاں منظور شدہ ہیں جس میں سے 420 اسامیاں تقرری کی منتظر ہیں اور صوبہ بھر میں صرف 180 کنسلٹنٹ کی خدمات دستیاب ہیں ۔
نہ صرف صوبہ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اسامیاں خالی پڑی ہیں بلکہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوئٹہ کے علاوہ کہیں اور ڈیوٹی انجام دینے پر راضی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں گریڈ 17 تا 20کی منظور شدہ اسامیوں سے 236 اضافی ڈاکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں اور کوئٹہ کے علاوہ اور کہیں خدمات انجام دینے سے گریز کے باعث صوبہ بھر میں 1251 بنیادی صحت کے مراکز میں سے 489 مراکز مستقل طور پر بند پڑے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صوبے میں ڈاکٹروں اور دانتوں کے ڈاکٹروں کی 5 ہزار 556 اسامیوں میں سے تقریبا آدھی اسامیاں ( 2178 ) خالی پڑی ہیں ۔
مجموعی طور پر ٹیچنگ کیڈر میں 745، ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر میں 187، اسپیشلسٹ کیڈر میں 420 اور نرسوں کی 351 اسامیاں خالی پڑی ہیں
Leave a Comment