آئرلینڈ کی اسکالر شپ کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے ۔
سب سے پہلے آپ اپنے تمام تعلیمی اور ضروری کاغذات جمع کریں ۔ جن تعلیمی دستاویزات کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کروانا ہے ، وہ کروالیں ۔ اگر IELTS یا انگریزی اہلیت کا کوئی امتحان ضروری ہے تو وہ بھی دے دیں ۔
پھر آئرلینڈ کی سرکاری پورٹل https://hea.ie/policy/internationalisation/goi-ies/
پر جا کر ان دستاویزات کو جمع کروادیں ۔
یہ یاد رکھیں کہ یہ سب کام خود کرنا ہے ، اس کے لیے کسی ایجنٹ کی خدمات بالکل حاصل نہ کریں ۔
اپنی درخواست جمع کرواتے وقت اپنی غیر نصابی سرگرمیوں کے سرٹیفکیٹ ضرور جمع کروائیں ۔ یہ اسکالر شپ حاصل کرنے میں انتہائی مددگار ہوں گے ۔ ان غیر نصابی سرگرمیوں میں کھیل ، سماجی کام اور فنون لطیفہ وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔
آئرلینڈ میں اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے فارم 5 مارچ 2025 کو آئرلینڈ کے وقت کے مطابق 5 بجے شام تک جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔
ان درخواستوں کے نتائج کا اعلان جون 2025 کے پہلے ہفتے تک کیا جائے گا جبکہ کورس کا آغاز ستمبر سے ہوگا
Leave a Comment