ہیٹی کے دارالحکومت میں جادو کا الزام لگا کر گینگ لیڈر نے 184 افرادکو بیدردی سے قتل کروا دیا۔ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے گروپ کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ کے ذمہ دار گینگ لیڈر کا ماننا ہے کہ اس کے بیٹے کو جادو کر کے قتل کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق 130 کے قریب مقتولین کی عمر 60 سال سے زائد تھی۔ گینگ کے کارندوں نے مقتولین کی لاشیں دفنا دییں اور سمندر میں پھینکیں۔
نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک (آر این ڈی ڈی ایچ) کے مطابق گینگ لیڈر وارف جیریمی جین مونیل فیلکس عرف کنگ میکنور نے اپنے بیمار بیٹے کی موت کے بعد ایک پادری سے مشورہ کیا۔ جس نے علاقے کے بزرگ لوگوں پر بچے کو نقصان پہنچانے کے لیے جادو ٹونے کرنے کا الزام لگایا تھا۔
آر این ڈٰی ڈی ایچ کے مطابق گینگ کے کارندوں نے 60 افراد کو جمعہ کو اور پچاس کو ہفتہ کو چاقووں اور تیز دھار آلے سے قتل کیا۔