حکومت پنجاب نے اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ تمام ضلعی تعلیمی افسران کو سرکاری اور نجی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے احکامت پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام اساتذہ کو اپنا موبائل فون انتطامیہ کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔ موبال فون پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا اور متعلقہ فرد کے خلاف محکمہ جاتی ایکشن لیا جائے گا۔
حکومت نے تمام اساتذہ کو اسکول کے اوقات میں کوٹ ، اسکول کے جوتے اور گھڑی پہننے کی ہدایت کی ہے۔ تمام ضلعی تعلیمی اداروں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو بیس نکاتی ہدایات بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔