شام کی میڈیا رپوٹس کے مطابق صہیونی فوج کے طیاروں نے دارالحکومت دمشق سمیت ملک بھر میں درجنوں حملے کیے ۔ برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزیرویٹری فار ہیومن رائٹس(ایس او ایچ آر) کے مطابق اسرائیل نے شام میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر حملے کیے۔
ایس او ایچ آر کے مطابق اسدحکومت کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل نے شام پر شدید فضائی حملے شروع کر دیے تھے اور جان ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپوز کو تباہ کر دیا۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب بفر زون پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور صہیونی فوج نے شام کے بفر زون میں داخل ہونے کی اپنے فوجیوں کی تصاویر جاری کیں ، جہاں اقوام متحدہ کے امن دستے مقیم ہیں۔