پنجاب کے 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم دسمبر 22 جبکہ دیگر 33 اضلاع میں دسمبر 20 تک مہم چلائی جائے گی۔
انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 85 ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام صوبوں کا تعاون کی ضرورت ہے۔