امریکا نے بین الاقوامی ہنرمند افراد کے لیے جے ون ویزا پروگرام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے اور یو ایس ایکسچینج وزیٹرسکلز لسٹ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
حال ہی میں اپ ڈیٹ کردہ "ایکسچینج وزیٹرسکلز لسٹ” 9 دسمبر 2024 سے مؤثرہے۔ فہرست میں کی گئی تبدیلیاں "جے ون” ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے شرکا کے لیے براہ راست فائدہ مند ہیں خاص طور پر ان افراد کو جو اپنے ملک کے لیے کام کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ہنر کی فہرست مہارت کے ان شعبوں کی ہے جو بعض ممالک کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ اگر آپ کا ملک اس فہرست میں شامل ہے اور آپ "جے 1 ” پروگرام سے منسلک شعبوں میں شرکت کرتے ہیں تو آپ کو بعض ویزوں مثلاً (ایچ ون بی ) یا مستقل سکونت کے لیے درخواست دینے سے کم از کم دو سال قبل اپنے آبائی وطن آنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم حالیہ اپڈیٹ میں اس شرط کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
یو ایس ایکسچینج وزیٹر سکلز لسٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے درج ذیل دو اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ممالک کو اس فہرست میں شامل کرنے کے لیے تین شرائط یا معیارات رکھے ہیں۔
اگر آپ کے ملک کے معاشی حالات یا ہجرت کے رجحانات میں بہتری آئی ہے، تو جے ون پروگرام مکمل کرنے کے بعد آپ کو دو سال کے لیئے اپنے آبائی وطن آنے کی پابندی نہیں ہو گی۔
امریکا اور دنیا بھر میں ادویات، نرسنگ، صحت عامہ، کلینیکل سائنسز، انجینئرنگ، سول، مکینیکل، ماحولیات، سافٹ ویئر انجینئرنگ، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سائبرسیکیوریٹی، روبوٹکس، ڈیٹا بیس مینجمنٹ، تعلیم، گرافک ڈیزائن، اینیمیشن، بصری فنون، اور پرفارمنگ آرٹس کی مانگ ہے۔
ان شعبوں کے ساتھ منسلک ہو کر آپ اپنے جے ون پروگرام کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتے اور خود کو اپنے شعبہ میں ایک لیڈر کے طور پر ثابت کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے ملک کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ کیریئر کے دلچسپ مواقع حاصل کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔