اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں ارکان ممالک نے بڑی تعداد میں غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کی حمایت میں ووٹ دیا۔
جنگ بندی قرارداد کے حق میں 193 میں سے 158 ممالک نے ووٹ دیا، امریکا ، اسرائیل اور دیگر سات ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 13 ممالک غیر حاضر رہے۔
جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی دوسری قرارداد میں اقوام متحدہ کی غزہ میں امدادی ایجنسی کے حق میں 159 ووٹ ڈالے گئے ۔ ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کے قانون کی مذمت کی گئی۔