پانچ روزہ کتب میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔ کتب میلے میں 17 ممالک کے 40 سے زائد پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔
بک فیئر میں پاکستان سمیت،انڈیا، ترکی، سنگا پور، چین، ملائشیا، برطانیہ متحدہ عرب امارات کے پبلشرز کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔
عالمی کتب میلے میں ہال نمبر ایک ، دو اور تین میں 330 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ کتابوں کے شوقین بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد بک فیئر میں پہنچ گئی۔