پولیو کیسز خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان اور ٹانک اور سندھ کے شہر جیکب آباد اور سکھر سے سامنے آئے ہیں۔
چوبیس گھنٹے کے اندر مزید چار کیسز رپوٹ ہونے کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔
سکھر سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، وائرس سے متاثر ہونے والا بچہ ہے، جبکہ باقی تین بچیاں پولیو سے متاثر ہوئی ہیں۔
رواں سال سب سے زیادہ پولیوکیسز بلوچستان سے 26 رپورٹ ہوئے، جبکہ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا سے 18 اور تیسرے نمبر پر سندھ سے 17 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کیس پنجاب اور ایک اسلام آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔