سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گھریلو صارفین کے لیے موسم سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔
ایس این جی پی ایل کے جاری شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، تاکہ گیس کی مکمل پریشر سے فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے 9بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے 9 بجے تک کی جائے گی۔