الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام بھر میں فوجی تنصیبات پر 61 میزائل حملے کیے ، جبکہ زمینی فوج نے جنوب مشرقی قنیطرہ میں سڑکیں، بجلی کی ترسیل اور پانی کا نیٹ ورک تباہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے دمشق میں شامی فوج کے ریڈار سسٹم بھی کو تباہ کردیا۔ شام کی نگراں حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ملک جلد ہی اپنی فضائی حدود ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دے گا۔
ہفتہ میں بھر میں اب تک اسرائیلی فوج شام کے مختلف علاقوں میں 800 سے زائد حملے کر چکی ہے۔ شامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں مزید تین افراد کے مارے جانے کے بعد گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام کے شہر قنیطرہ سمیت کئی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور رہائشیوں کو گھر خالی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق روس شمالی شام میں فرنٹ لائن سے فوج پیچھے ہٹا رہا ہے، اپنے فوجی اڈے خالی نہیں کر رہا۔