انسداد پولیو مہم کے تحت ملک بھر کے 143 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔
انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو مہم میں پنجاب کے36 اضلاع میں 2 کروڑ 33 لاکھ، خیبرپختونخوا کے 36 اضلاع میں 72 لاکھ ، سندھ کے 30 اضلاع میں 1کروڑ 6 لاکھ اور بلوچستان کے 36 اضلاع میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے5 اضلاع میں بھی 8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر سے پولیو کے 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خلاف ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہو کر اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔