نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں کو غذائیت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
صوبے میں 49.6 فیصد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں، غذائیت کی کمی کی وجوہات غربت، سیلاب، خشک سالی اور دیگر ہیں۔
حکومت بلوچستان نے بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے 2018 میں نیوٹریشن ایمرجنسی نافذ کی تھی۔
حکام کے مطابق پی سی ون تیار ہونے کے باوجود 7 سال سے سرکاری گرانٹ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکام کو متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
بلوچستان میں مخیر افراد کے تعاون سے مختلف اضلاع میں غذائیت سے متاثرہ بچوں کی امداد کی جا رہی ہے۔