العربیہ نے شام کے جنگ مانیٹرنگ ادارے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے ساحلی علاقے طرطوس میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔
ادارے کے مطابق حالیہ صہیونی حملہ 2012 سے اب تک کے حملوں میں سب سے زہادہ شدید تھا ۔
شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے اسرائیلی جنگی طیاروں نے فضائی دفاعی یونٹس اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ڈپو سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے ٹیلی گراف کے مطابق رات گئے حملوں کی شدت اس قدر تھی کہ زمین 3.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی۔