سب سے زیادہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے والے صوبہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسری بار موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم کا اغاز اب 30 دسمبر سے ہوگا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان کے مطابق انسداد پولیو مہم ضلعی سطح پر تیاریاں مکمل نہ ہونے کے باعث موخر کی گئی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کی وجہ سے موخر کی گئی ہے۔
ای او سی کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ملک کے دیگر صوبوں کے ساتھ 16 دسمبر سے ہونا تھا، جسے پہلے 17 اور پھر کل 18 دسمبر کےلیے موخر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال سب سے زیادہ 26 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے 36 اضلاع میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔