روس کی پارلیمنٹ نے طالبان کو کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا بل منظور کر لیا گیا۔
بل منظوری کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی۔
بل گزشتہ ماہ ایوان زیریں کے ریاستی ڈوما میں پیش کیا گیا تھا۔
اس سے قبل روس کے اعلیٰ سکیورٹی حکام نے افغانستان دورے کے دوران طالبان کو روس کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
روس نے طالبان کو فروری 2003 میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا تھا۔
روسی پارلیمنٹ کے فیصلے سے روس کے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔