صوبہ غزنی میں کابل قندھار ہائی وے پر دو بسوں کے حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 52 افراد جاں بحق اور65 زخمی ہوگئے۔
طالبان حکومت نے جمعرات کو تصدیق کی کہ وسطی افغانستان میں بدھ کو دیر گئے ہائی وے پر دو مختلف جان لیوا بس حادثات ہوئے۔
پہلا حادثہ وسطی غزنی کے گاوں شہباز گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی، جبکہ دوسرا حادثے میں مشرقی ضلع اندڑ میں ایک اور بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔
صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان حافظ عمر نے بتایا کہ ان حادثات میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو غزنی کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور لاشیں اہل خانہ کے حوالے کی جا رہی ہیں جبکہ شدید زخمیوں کو کابل منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاعات اور ثقافت کے صوبائی سربراہ، حمید اللہ نثار نے سوشل میڈیا پر حادثات کی اطلاع دی۔ جبکہ حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حادثات میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔