کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تین ڈائریکٹرز ٹاون میونسپل کارپوریشن، جبکہ 18 گریڈ کے 6 اور 17 گریڈ کے ایک ٹاون میونسپل کمشنر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
اکیس سیکریٹریز یونین کمیٹیز کو بھی انسداد پولیو مہم سے غیر حاضری اور غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق معطل ہونے والے افسران میں لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل ، ابراہیم حیدری، اورنگی ، منگھوپیر اور گڈاپ کے ٹاون میونسپل کمشنر شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ٹاون میونسل کارپوریشن گڈاپ، شریف شیخ، ڈائریکٹر ٹاون میونسل کارپوریشن ابرہیم حیدری، احد شیخ اور ڈائریکٹر ٹاون میونسل کارپوریشن ملیر، عدنان میمن کو بھی معطل کیا گیا ہے۔