انسداد پولیو ٹیم پر کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر رینجرز گراونڈ میں فیملی نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق پولیو ٹیم قطرے پلانے جب ایک گھر پہنچی تو فیملی نے مبینہ طور پر بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔
پولیو ٹیم کے قطرے پلانے کے اسرار پر فیملی نے پولیو اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔
پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو اہلکاروں اور ان کی سیکیورٹی کے لیے ساتھ جانے والے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔
اطلاع پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تو فیملی نے پتھراو شروع کر دیا۔ تاہم پولیس نے حالات پر قابو پاکر پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث 4 خواتین اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں ثمینہ زوجہ شینا خان، مہ جبین زوجہ سلیمان، آمنہ دختر نسیم گل، اقرا دختر شینا خان اور گل عمران ولد مومن خان اور سفیان ولد شاہنواز شامل ہیں۔