برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور متعدد یورپی ممالک نے ورک ویزا کی شرائط اپ ڈیٹ کردیں اور اب ویزے کے حصول کے لیے بعض اضافی دستاویزات لازمی فراہم کرنا ہوگی۔
ہنرمند افراد کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، یا سماجی خدمات کے شعبوں میں برطانیہ میں ملازمت کے لیے ورک ویزا کے حصول کے لیے اب مجرمانہ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔
عارضی یا سیزنل ورکرز کو ویزے کے لیے برطانیہ میں قیام کے دوران اپنے اخراجات کے لیے مخصوص رقم کا ثبوت دینا ہوگا ۔ کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہونا چاہیے۔
برطانیہ نے ای ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ جس کے تحت 2025 سے ڈیجیٹل ای ویزا کے حصول کے لیے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن اکاؤنٹ ہونا ضروری ہوگا۔
آسٹریلیا کے ورک ہالی ڈے میکر ویزا کے حصول کے لیے آپ کے پاس کم ازکم پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالرز ہونے چاہیے اس کے علاوہ صحت اور کردار کا ریکارڈ بھی ضروری ہے۔
اگر آپ آسٹریلیا میں کام کرنے کی شرائط پر پورا اترتے ہیں تو اس ویزے کی مدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
یورپی ٹریول انفارمیشن اینڈ اتھارٹی سسٹم (ای ٹی آئی اے ایس) 2025 کے موسم گرما سے شروع کیا جا رہا ہے۔ ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کو شینگن ایریا کے ممالک کا دورہ کرنے کے لیے ای ٹی آئی اے ایس کی اجازت کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
اس کی قیمت سات یورو ہے اور اس کی مدت تین سال ہے۔ یہ ورک ویزا نہیں ہے لیکن یورپ میں نوکری کی تلاش کے لیے آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔
متعدد ممالک مقامی ورکرز کے لیے بیرون ممالک رہائش کے لیے آسانی پیدا کر رہے ہیں۔ تاہم اس کے لیے بعض دستاویزات درکار ہوں گی۔
اگر آپ کے پاس ایک مخصوص رقم ہے یا آپ کی تنخواہ کم از کم آٹھ ہزار ڈالرز یا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ یورو ہے یا آپ کے پاس نوکری کا معاہدہ ہے تو آپ ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پر مالٹا، کوسٹا ریکا، کولمبیا، بیلاز اور ڈنمارک جا سکتے ہیں۔