کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد اب 2025 میں انٹرنیشنل موبیلیٹی پروگرام (آئی ایم پی) کے تحت بغیر لیبر مارکیٹ اسسمنٹ( ایل ایم آئی اے ) دستاویز کے ویزا حاصل کر سکیں گے۔
کینیڈا کے آجروں کو یہ ثابت کر کے کہ کوئی کینیڈین ملازمت کے لیے دستیاب نہیں ہے اورغیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایل ایم آئی اے دستاویز ضرورت ہوتی ہے ۔
حالیہ تبدلیلوں کے بعد آئی ایم پی کے تحت کینیڈا کے کچھ امیگریشن پروگرام اور ورک پرمٹ کے تحت اب غیر ملکی بغیر ایل ایم آئی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ 2025 میں کینیڈا کا ویزا انٹرنیشنل موبیلیٹی پروگرام، گلوبل ٹیلنٹ اسکیم، پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ، پرووینشنل نومینی پروگرام اور اوپن ورک پرمٹ کے ذریعہ حاصل کیاجا سکتا ہے۔
پالیسی تبدیلیوں کی تفصیلات اس لنک کے ذریعہ دیکھی جا سکتی ہیں۔
انٹرنیشنل موبیلیٹی پروگرام کی اہلیت کے لیے کسی ایسے ادارے کا ملازم ہونا ضروری ہے جو آئی ایم پی (جیسے ملٹی نیشنل کارپوریشن، بین الاقوامی تجارتی معاہدہ) کے زمرے میں آتا ہو، کینیڈا کے آجر کی طرف سے ملازمت کی پیشکش ہو یا جس آئی پی ایم کے تحت آپ درخواست دے رہے ہیں اس کی اہلیت کے مخصوص معیار پر پورا اترتے ہوں۔
اںٹرنیشنل موبیلیٹی پروگرام کے تحت اپلائی کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ اپنی اہلیت کا تعین کریں اور اس کے بعد مطلوبہ دستاویزات، تعلیمی اسناد اورملازمت کی پیشکش کا خط جمع کر کے اپنی درخواست بغیر کسی ایجنٹ کے امیگریشن، ریفیوجیز، اور سٹیزن شپ کینیڈا پورٹل
کے ذریعے آن لائن جمع کرائیں۔