جرمنی نے 2025 کے "اے ایف ای پی اے” فل فنڈیڈ ماسٹر پروگرام کے لیے زراعت ، فوڈ سسٹم اور ماحولیاتی پالیسی کے طلبا سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
ایک دو سالہ اسکالرشپ پروگرام 1400 یورو فی مہینے کی آفر کی گئی ہے جبکہ دوسری دو سالہ اسکالر شپ 700 یورو فی مہینے کی ہے۔
اسکالر شپ کے حصول کے لیے کم از کم بی گریڈ کے ساتھ تین سالہ بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ڈگری کا ہونا لازمی ہے۔ بیچلر کے آخری سال کے طلبا بھی مشروط طور پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
معاشیات میں کم از کم 24 "ای سی ٹی ایس” کریڈٹ، بشمول مائیکرو اکنامکس اور شماریات کے کورسز ضروری ہیں۔ انگریزی کے ٹوفل اور آئی ای ال ٹی ایس کے مطلوبہ اسکور دو سال سے پرانے نہیں ہونا چاہیے۔
پہلے آپ مطلوبہ دستاویزات قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی اور تعلیمی اسناد اکٹھی کرلیں اس کے بعد آخری تاریخ 15 فروری 2025 سے قبل نیچے دیے لنک کے ذریعہ اپلائی کریں۔
https://www.ilr1.uni-bonn.de/afepa/en/news/scholarship-opportunity-for-top-applicants