فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت کیمیکل ملی ہوئی 10 ہزار کلو گرام ملاوٹی مرچیں اور رنگ ضبط کر لیا۔
لاہور کئے علاقے ساندہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کے دوران 10 ہزار کلو گرام ملاوٹی مرچیں اور مضر صحت رنگ ضبط کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 500 کلو زائد المیعاد کیمیکلز اور فلیورز بھی تلف کیے۔
ڈی جی فود اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ کیمیکلز اور زائد المیعاد فلیورز ڈال کر مختلف مصالحے تیار کیے جا رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جا رہا تھا۔