دو سو چھیالیس ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے تعمیر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب تیسری بار ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومتی شخصیت کی عدم دستیابی کے باعث افتتاحی تقریب ملتوی کی ہے۔
افتتاحی تقریب یکم جنوری کو ہونی تھی۔ افتتاحی تقریب کے التوا کے باعث اب نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ یکم جنوری کو پروازوں کے لیے آپریشنل نہیں ہو گا۔
قومی ایئرلائن کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے یکم جنوری کی پہلی کمرشل پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے افتتاحی پرواز جنوری کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کی ہے۔