افغانستان کی وزارت خزانہ نے قومی بجٹ خسارے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں بغیر کسی مشکل کے باقاعدگی سے ادا کی جا رہی ہیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ افغانستان کے تمام اخراجات بغیر کسی رکاوٹ کے منصوبہ بندی سے پورے کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت اس وقت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے تین سال کی پنشن کی ادائیگی کے امیرالمومنین کے حکم پرعمل درآمد کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ بعض میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان وزارت خزانہ کو بجٹ کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ سال کے آخری تین ماہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہے۔