ڈی جی فیڈریل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق یونان کشتی حادثات میں ملوث 36 افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
نوکری سے نکالے گئے اہلکاروں میں 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 14 کانسٹیبلز شامل ہیں۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کیخلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے 49 اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی اور کشتی حادثات میں ملوث 36 افسران کو نوکری سے نکال دیا۔
ڈی جی ایف آئی اے، احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔