ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسلام آباد سے بحرین جانے والی پرواز پر مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے عملے نے شک پر اسلام آباد سے بحرین جانے والے مسافر فیصل سلطان کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی۔
مسافر نے منشیات بڑی مہارت سے اپنے بیگ میں چھپارکھی تھی۔
اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.06 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔