عالمی بینک کی پاکستان میں معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد رہی جو 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2024 کے دوران مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غربت کی سطح پر آگئے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی۔ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے یہ شرح 2020 میں 24.6 فیصد ہو گئی تھی۔
کوویڈ کے خاتمے کے دو سال بعد 2022 میں پاکستان میں غربت کی شرح میں کمی آئی اور یہ 17.1 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں معاشی بحران اور تباہ کن سیلاب سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوا جس سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا اورغربت کی سطح ایک بار پھر 25.3 فیصد پر پہنچ گئی ۔