کراچی میں آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھومتے ہیں، جو کہ ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں کے لیے شدید خطرے کا باعث ہیں۔
ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کی بہتات کے سبب گذشتہ شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔
جنرل ایوی ایشن ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کےاندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق آوارہ کتے کسی بھی وقت ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں جس سے بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی ایئرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں ناکام ہے۔
جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمدورفت مسلسل رہتی ہے۔ کتوں کا آزادانہ گشت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
ماضی میں بھی آوارہ کتے مرکزی رن وے پر بھی گھومتے پائے گئے۔ اس سے قبل جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے۔