جی ایٹ تنظیم میں شامل 7ممالک سے کم ڈیوٹی پر اشیاء پاکستان درآمد کی جاسکیں گی ۔جس سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکی کیلئے کسٹمز ڈیوٹی پر ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت رعایت دی گئی ہے۔
ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ درآمدی سامان میں کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر ان ملکوں سے اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کرے گا۔ 2026میں درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہوکر12.50سے20فیصد تک کی جائے گی۔
سال 2027میں درآمدی سامان پر کسٹمز ڈیوٹی 11.25سے17.50فیصد تک کی جائے گی، جبکہ 2028میں درآمدی اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی 10 سے 15 فیصد تک ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈی ایٹ تنظیم8 رکن ممالک پر مشتمل ہے جس میں پاکستان، انڈونیشیا، ایران، بنگلہ دیش، ترکیہ، مصر، ملائشیا اور نائیجیریا شامل ہیں۔