سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی سید صلاح الدین احمد کے خلاف اینٹی کرپشن تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو عہدے کے اختیارات کے استعمال سے روک دیا گیا، انکوائری مکمل ہونے تک کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن سندھ کو دو ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں سب سوائل لائسنسز اور پانی کی چوری کے معاملات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں بدعنوانی کے الزامات پر مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔