ذرائع کے مطابق کراچی ایرپورٹ کے جیولیٹ ٹیکسی وے پر دھاتی ٹکڑوں کے باعث تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کے لئے ٹیکسی وے سے رن وے کے لئے جارہا تھا، ٹیکسی وے پر لوہے کے ٹکڑے سے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا۔
طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو کنٹرول کیا۔
ذرائع کے مطباق کراچی ایرپورٹ پر فارن آبجیکٹ ڈیبریز طیاروں کے لئے بار بار خطرے اور نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔
واقعے سے نجی ایوی ایشن کمپنی کے طیارے کو 5 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا نقصان ہوا۔
نجی ایوی ایشن کمپنی کے مالک عمران اسلم خان بانی ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق طیارے کے حادثے سے پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی اور سی اے اے کو تحریری طور آگاہ کردیا گیا ہے۔
عمران اسلم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی اقدامات کرے۔