غیر ملکی خبر رساں اداے نے وسطی افریقی ملک کانگو کے وزیر انصاف کانسٹینٹ موتابے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 102 مسلح ڈاکووں کو پھانسی دی گئی، جبکہ
جبکہ 70 مزید افراد کو پھانسی دی جائے گی۔
کانگو کے وزیرانصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد مسلح شہری ڈاکو تھے، جنہیں مقامی طور پر کلونا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ڈاکووں کو شمال مغربی کانگو میں اینجینگا جیل میں پھانسی دی گئی۔ دسمبر کے اواخر میں 45 ڈاکو کو پھانسی دی گئی جبکہ 57 کو گزشتہ 48 گھنٹے کے اندر تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
مزید ستر ڈاکوں کو ایک فلائٹ کے ذریعہ کنشاسا سے انجیگا جیل پہنچا دیا گیا ہے ، تاہم ان کے حوالے سے حکومت نے کوئی بیان نہیں دیا۔
دوسری جانب کانگو کے وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکووں کے تیرے بیچ کو پھانسی دی جائے گی۔