وسطی ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے بم حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
رائٹر ز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہکاروں کی گاڑی کو ریاست کے بیجاپور ضلع میں ماو باغیوں نے روڈ سائیڈ نصب بم سے نشانہ بنایا۔
حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار ہفتے کے روز ماؤ نواز مخالف آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔
ریاستی پولیس کے ماو باغیوں کے خلاف آپریشن کے سربراہ وویکانند سنہا نے بتایا کہ آٹھ سیکورٹی اہلکار اور ایک ڈرائیور آج اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
ماو باغیوں کی حالیہ کارروائی ریاست میں بھارتی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماو باغیوں کی بھارت کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری لڑائی میں اب تک 10,000 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔