غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاملی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ ایسے موقع پر کیا جب امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن جنوبی کوریا کے دورے پر تھے۔
دی ڈپلومیٹ میگزین نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے 6 جنوری کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
اس سے قبل شمالی کوریا نے 5 نومبر 2024 کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔
جوبی کورین جے سی ایس کے مطابق میزائل کو شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے علاقے سے لانچ کیا گیا تھا اور اس کے مشرقی ساحل سے سمندر میں گرنے سے پہلے میزائل نے تقریباً 1100 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے خدشہ ظاہر کیا کہ لانچ کیے گئے میزائل کی رینج سے شبہ ہے کہ شمالی کوریا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کر سکتا تھا۔ جو اسکے گزشتہ سال جنوری اور اپریل میں کیے گئے میزائل کا اپ گریٹڈ ورژن ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں ۔