نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پیر کو لبرل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو نے کا بھی اعلان کیا تھا۔
ترپن سالہ کینیڈین وزیراعظم کو اپنی پارٹی میں بھی اختلافات کا سامنا تھا، پیر کو نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک اپنی ذمہ داری پر قائم رہیں گے جب تک کہ کوئی نیا لیڈر منتخب نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے اندر لڑائی لڑتے ہوئے اگلا الیکشن نہیں جیت سکتے۔
ٹروڈو 2015 سے کینیڈا کی وزارت عظمی کے عہدے پر ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے مسائل کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
ان کی اپنی لبرل پارٹی کے اراکین نے ان سے استعفیٰ دینے پر زور دیا تھا کیونکہ پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران جماعت اگلے انتخابات میں اپوزیشن کنزرویٹو سے بری طرح ہارے گی۔