نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کو نہ چھوڑنے پر حماس کو ایک بار پھر خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی۔
امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو حماس کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ردعمل دشمن کو صرف "نہیں کرو” کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا۔ جیسا صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ حماس نے 34 یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں جنھیں پہلے مرحلے میں رہا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
قیدیوں کی فہرست حماس نے اسرائیل کو فراہم نہیں کی بلکہ یہ اسرائیل نے جولائی 2024 میں ثالثوں کو دی تھی۔