افغانستان کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر کے اقتصادی شعبے کے نمائندوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک صوبے میں 1.4 بلین افغانی مالیت کے 111 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
لوگر کے اقتصادی شعبے کے سربراہ، انجینئر محمد حامد مظلوم یار نے بتایا کہ امارت اسلامیہ کے ترقیاتی بجٹ سے 35 بڑے منصوبے مکمل کیے گئے، جبکہ باقی مختلف شعبوں میں شراکت دار اداروں کے تعاون سے مکمل کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد سے تقریباً 1600 افراد کو روزگارکے مواقع ملے ہیں۔
لوگر کے شعبہ اقتصادی امور کے نمائندوں نے بتایا کہ 2 بلین افغانی سے زیادہ مالیت کے 43 دوسرے بڑے اور چھوٹے منصوبوں پر امارت اسلامیہ کے ترقیاتی بجٹ اور شراکت دار اداروں کی مالی امداد سے کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ لوگر کے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک نے بھی اس سال 323 ملین افغانی مالیت کے کئی منصوبے مکمل کیے ہیں۔