افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہا کہ ماسکو افغانستان کے ساتھ دو طرفہ ورکنگ گروپ بنانا چاہتا ہے۔
روس کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ کابل سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اگلے موسم بہار میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
اس طرح افغانستان دنیا کے بعض ممالک کے ساتھ ماسکو کے تعلقات میں روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون میں جگہ پائے گا۔
افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہا کہ اس اقدام سے ماسکو اور کابل کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو وسعت ملے گی۔
روس کے افغانستان سے قریبی سفارتی تعلقات ہیں، ماسکو نے حال ہی میں افغانستان کو ماسکو کی ممنوعہ ممالک کی فہرست سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔
روس: طالبان کو کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا بل منظور
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں افغانستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ماسکو کا اسٹریٹجک پارٹنر بھی قرار دیا۔