قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ریفرنس لیب کی خیبر پختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی۔
ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے، پولیو سے متاثرہ 13 ماہ کی بچی کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے، متاثرہ بچی میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔
جاپان کا پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے لیے 31 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان
متاثرہ بچی میں 25 نومبر2024 میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بچی کے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو موصول ہوئے تھے۔
ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے 7 جنوری کو پولیو وائرس کی تصدیق کردی تھی۔
گزشتہ سال کے دوران ضلع ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے، 2024کے دوران صوبے خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔