افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پروفیسر جبرائیل عمر، جن کا قبل اسلام سے پہلے نام ٹموتھی ویکس تھا، دارالحکومت کابل میں 54 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
افغان حکومت نے جبرائیل عمر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور آج زندگی کی بازی ہار گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ وہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تھے، پھر قیدیوں کے تبادلے کے دوران جیل سے رہا ہوئے۔
انہوں نے قید کے دوران خود اسلام کو بطور مذہب اپنایا اور اپنا نام ٹموتھی ویکس سے بدل کر ( جبرائیل عمر) رکھ لیا تھا۔
جبرائیل عمر 2022 میں افغانستان میں امارت اسلامیہ کی حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کابل پہنچے تھے اور انھوں نے روایتی افغانی لباس پنا ہوا تھا۔
حکومت نے بتایا کہ جبرائیل عمر نے کابل میں انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سر انجام دیں، انہوں نے خود کابل میں زندگی گزارنے کا انتخاب کیا تھا۔