افریقی ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجامینا میں صدارتی محل پر مسلح حملہ آوروں نے اچانک حملہ کر دیا۔
الجزیرہ نے چاڈ کے وزیر خارجہ اور حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں24 حملہ آوروں میں سے 18 ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہکار بھی ہلاک ہو گیا ہے۔
صدارتی محل پر حملہ اس وقت کیا گیا جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی چاڈ کے سرکاری دورے پر تھے۔
چاڈ کے وزیر خارجہ کے مطابق حملے سے چند گھنٹے قبل وانگ یی نے چاڈ کے صدر مہات ادریس اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔ وزیر خارجہ کے مطابق، حملے کے وقت چینی وزیر خارجہ صدارتی کمپلیکس میں تھے۔
حکومتی ترجمان نے واقعہ کے بعد حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہونے کا دعوی کیا ہے، انھوں نے کہا کہ انتشار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔